31 جولائی، 2015، 12:33 AM

ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں پوتین اور نیتن یاہو کی گفتگو

ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں پوتین اور نیتن یاہو کی گفتگو

کرملن ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور اسرائیلی وزير ا‏عظم نیتن یاہو نے ٹیلیفون پر ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرملن ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور اسرائیلی وزير ا‏عظم نیتن یاہو نے ٹیلیفون پر ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

روسی صدر نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزير اعظم کو اطمینان دلایا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے خطے میں پائدار امن قائم ہوگا  اور ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے۔ نیتن یاہو نے بھی اس گفتگو میں کہا کہ اگر ایران نے 6 عالمی طاقتوں کو اطمینان دلایا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے تو پھر اسرائیل کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انھیں اس سلسلے میں سخت ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اور ایران کے خلاف ان کے گمراہ اور بیہودہ پروپیگنڈے نقش بر آب ہوگئے ۔

News ID 1857013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha